سکھر (بیورو رپورٹ) شکارپور کے رہائشی شر برادری کے میاں اور بیوی نے بچی کے اغوا کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اعجاز علی شر اور مسمات شکیلاں عباسی نے صحافیوں کو بتاتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کی ایک بچی تانیہ ہے لیکن ایک ماہ قبل مسمات شکیلاں کے ورثاء نے ہماری بچی کو اغوا کر لیا ہے جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس بھی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جس کے باعث ہماری بچی کی جان کو خطرہ ہے۔ ہماری شکارپور پولیس کے بالا حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر بچی کو بازیاب کرایاجائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔