کراچی(نیوزڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق،امریکا میں ہائی اسکول کی ایک طالبہ جینان ہائز پر باسکٹ بال میچ کے فائنل میں شرکت پر صرف اس لیے پابندی عائد کردی ہے کیوں کہ وہ باحجاب ہوکر کھیل میں حصہ لیتی رہی ہیں۔طالبہ ہائی اسکول کی جانب سے 24 میچوں میں شرکت کرچکی تھیں، تاہم جب ان کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو ان پر یہ کہہ کر پابندی عائد کردی گئیکہ وہ حجاب پہن کر فائنل میچ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔