• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،موبائل پلازہ میں35لاکھ کی ڈکیتی،گارڈپر تشدد،تاجر وں کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی سنٹر آرکیڈ کچہری روڈمیں دکانوں پرڈکیتی کی واردات میں سکیورٹی گارڈ کو باندھ کر ڈکیت 35 لاکھ روپے ،موبائل فونز اور اسلحہ بھی چھین کر لےگئے ،تاجر تنظیموں کی جانب سے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،تھانہ چہلیک کے نزدیک صبح چار بجے موبائل پلازہ کےسکیورٹی گارڈمشتاق کو  باندھ کر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا، اس کے بعد ڈاکوئوں نے ایک گھنٹہ کے دوران 2دکانوں کے تالے اور شیشے توڑ کرلاکھوں مالیت کے موبائل اور نقدی لوٹ لئےاور گارڈ کا اسلحہ بھی لےگئے ، تاجر تنظیموں ،ملتان تاجراتحاد، رحمہ سنٹر،حضوری باغ روڈ،کچہری روڈ کے تاجروں اور عہدیداروں  نےتاجر رہنما خالد قریشی کی قیادت میں  ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا ،تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ، اس موقع پر خالد محمود قریشی نے کہا کہ تاجروں کو سازگار کارروباری ماحول کی فراہمی کےلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات لینے کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر غلام حیدر خان ، چوہدری حنیف،طارق عمر چوہدری،شاہد جعفری، محمد ندیم مغل ، نعیم جٹ، بلال قریشی،میاں ادریس ، زیدالعابدین ،عابد قریشی سمیت متعدد تاجر احتجاج میں شریک تھے۔
تازہ ترین