سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر نے ڈسٹری بیوٹر امتحانات منظور احمد اور خاتون سپرٹنڈنٹ کو میٹرک کے امتحانات کے دوران طالبات کے سوالیہ پیپر کی کمی کی بروقت اطلاع نہ دینے پر معطل کردیا۔ رابطہ پر کنٹرولر نے بتایا کہ پیپر کی تقسیم میں تاخیر کے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔