سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ مراد پور کے علاقہ کوٹلی بہرام چوک میں سب انسپکٹر طاہر نے تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں کار چلانے والے کو روکا تو کار ڈڑائیور حسنین نے شراب پی رکھی تھی، تلاشی لی گئی تو ایک بوتل شراب بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔