گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز کی مختلف ٹیموں نے پراپرٹی ٹیکس نادھندگان اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف اپریشن کے دوران چار سو سے زائد پراپرٹیاں سیل کر دیں جبکہ ناکہ بندی کے دوران ڈیڑھ سو گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے لئے جن میں سے گاڑی کے کوئی بھی کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے پانچ گاڑیوں کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کے احاطہ جات میں بند کر دیا گیا۔