• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سر گرمیوں کاانعقاد ضر وری ہے،حسین لوائی

 کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنریشنز اسکول مڈل سیکشن کے طلبا و طالبات نے ’’ جذب ِ دَ رُوں جینوراما ‘‘ کے عنواں سے اردو اور انگر یزی کے 3ڈ رامے پیش کیے۔ اس موقع پر تقریب میں شر یک بچوں کے والدین اور شر کا کی ایک بڑی تعداد نے طلبہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سرا ہا ۔انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو حسین لوائی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔حسین لوائی نے بچوں کی جانب سے ڈرامے پیش کر نے کو ایک مثبت سرگرمی قرار دیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اسی طرح کی ہم نصابی سر گرمیوں کے زیادہ سے زیادہ انعقاد کی ضر ورت ہے تاکہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گر میوں میں بھی اپنا نام پیدا کر سکیں اور ملکی تر قی میں اپنا اہم کر دار ادا کر سکیں۔ قبل ازیں انگریزی ڈرا مہ ’’ مر چنٹ آ ف وینس‘‘ ، اردو ڈرا مہ ’’ با ادب با ملا حظہ ‘‘ ، ما ئم پیش کیا گیا جب کہ کلا م اقبال پیش کر نے کے موقع پر طلبہ کی اداکاری نے شر کا کی آنکھیں نم کر دیں۔ بعد ازاں جنریشنز اسکول کی پر نسپل ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے ڈرامے پیش کر نے والے طلبہ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں اپنے مستقبل پر فخر ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اسا تذہ کی محنت کی بھی تعر یف کی۔ 
تازہ ترین