• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی نے کپتان حنظلہ معین کی قیادت میں پانچویں بار آل پاکستان انٹریونیورسٹی بوائز بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں سرسید یونیورسٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل رائونڈ میں ملک بھر کی16 یونیورسٹی کی ٹیمیں نے شرکت کی۔ این ای ڈی اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان فائنل کا پہلا سنگل این ای ڈی کے عزیر عمران نے 2-0 سے، دوسرا سنگلز ای ای ڈی کے شہروز نے جبکہ ڈبلز میں این ای ڈی کے محمد حنظلہ معین اور وہاب کی جوڑی نے فتح حاصل کی۔ فائنلکے مہمان خصوصی سید غضنفر حسین تھے۔
تازہ ترین