سیالکوٹ،اگوکی( نمائندہ جنگ،نامہ نگار ) تھانہ صد رکے علاقہ گلوٹیاں خورد کے رہائشی عثمان کی سالی (ن) گھرسے باہر نکلی تو کافی دیر گزرنے پر وہ گھرواپس نہ آئی اس کے گھروالوں نے کافی تلاش کی مگر کہیں نہ ملی جس پر گاؤں والوں نے بتایاکہ ملزمان طاہر‘ذیشان ‘عمر علی ‘خالد علی اور صباءاس کو اغواکرکے لے گئے ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا اور نہ ہی لڑکی بر آمد ہوسکی۔