شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)پنجاب بھرمیں سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ اداروں کے سپرد کرنے کا تیسرااور آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اس مرحلہ کے دوران مجموعی طور پر 2058 سکولوں کو نجی اداروں کی تحویل میں دیا جائیگا اور ان سکولوں کے عملہ کو دوسرے سرکاری سکولوں میں تبدیل کردیا جائیگا پہلے مرحلہ میں 996 اور دوسرے مرحلہ میں 1347 سکولوں کو نجی اداروں کی تحویل میں دیا گیا ہے تینوں مراحل کے دوران ضلع شیخوپورہ کے نجی اداروں کو دئیے جانیوالے سکولوں کی تعداد 275 ہے۔