• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، کمپیوٹر آپریٹروں کو ترقی دینے میں بے ضابطگیوں کے بارے میں چیف آفیسر سے رپورٹ طلب

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)محکمہ لوکل گورنمنٹ نے کمپیوٹر آپریٹروں کو ترقی دینے میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں چیف آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی ہے بتایا گیا ہے کہ بلدیہ کوٹ عبدالمالک کے کمپیوٹر آپریٹر عارف علی نے ایک درخواست محکمہ بلدیات کو دی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کمپیوٹر آپریٹروں کو ترقیاں دینے میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں جس پر تحقیقات کیلئے چیف آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ۔
تازہ ترین