شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)شیخوپورہ کے محلہ میلاد چوک فاروقیہ ٹاؤن شرقپور روڈ سے نوجوان علی بابر عطاری نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیدل جانے کی اجازت حکومت سے مانگ لی ہے وہ دعوت اسلامی کا کارکن ہے جس کی عمر 23برس ہے اور اس نے کچھ عرصہ قبل موٹرسائیکلوں کی دکان بنائی تھی جو اس نے چھوڑدی ہے اور وہ اب ایران ،عراق، اور شام کے راستہ سے پید ل سفر کرکے سعودی عرب حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہے۔