کوئٹہ(سٹی ڈیسک)زیارت اورسنجاوی کی اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے میں پشتونخوامیپ نے خصوصی توجہ دی ہے26ارچ کو پارٹی کے نامزد امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیاجائے ان خیالات کااظہار رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت نے سنجاوی اور زیارت میں عوامی اجتماعات سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ تین سال میں کئی عوامی مفاد کے کام کئے گئے جس میں سنجاوی میں ہندو برادری کیلئے کمیونٹی سینٹر کی تعمیر اور زیارت سنجاوی اقلیتی قبرستانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ان کی چار دیواری تعمیر کی گئی زیارت میں ایک کمیونٹی سینٹر کی تکمیل آخری مراحل میں ہے اس کے علاوہ اقلیتی طلباء کو تواتر سے حصول تعلیم کیلئے وظائف دینے کے علاوہ ضرورتمند مریضوں کے علاج معالجہ میں مالی معاونت کی گئی ہے لہٰذا اقلیتی برادری سردار حبیب الرحمن کو ووٹ دیکر کامیاب کروانے میں کلیدی کردارادا کریں اس موقع پر کونسلر رام چند کونسلر عابد مسیح کونسلر جاوید چوہدری اکرم مسیح چوہدری پپو ماسٹرکشن چند یونس مسیح ندیم ڈینل گبیر مسیح چوں چوں مسیح گڈو بالمیکی سلونو بالمیکی خاور مسیح اوردیگر افراد نے پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار سردار حبیب الرحمن دومڑ کو اقلیتی برادری کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔