• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اور کترینہ کے فوٹو شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

آسٹریا(ایجنسیاں) سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کا مداحوں کے لیے بڑاتحفہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے قبل دونوں اسٹارز کے نئے فوٹوشوٹ کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔میڈیا رپوٹس کے مطابق حال ہی میں دونوں اسٹارز کی فلم شوٹنگ سے قبل کیے جانے والے فوٹو شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیاہے۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی ان نئی تصاویر نےایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کیا دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں؟۔
تازہ ترین