• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور: نالے کے قریب بنے ذبح خانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

رانی پور(نامہ نگار) رانی پور گوشت مارکیٹ میں کچے پلاٹ اور نالے کے قریب قائم کھلے ذبح خانے میں گندگی اورانتظامات مکمل نہ ہونے کا نوٹس لیا جائے اور وٹرنری ڈاکٹر کی جانب سے جانوروں کی صحت چیک نہ کرنے کی وجہ سے مضرصحت گوشت فروخت ہونے کے خلاف اقدامات کئے جائیں۔ ذبح خانے میں نہ جانور لٹکانے اورکاٹنے کا بندوبست ہے اور نہ ہی دھونے کے لئے پانی کا انتظام ہے۔ رانی پورکے شہریوں نے کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر خیرپور اور اسٹنٹ کمشنر سوبھوڈیرو سے مطالبہ کیا ہے کہ ذبح خانے میں فرش بندی کراکے لٹکانے اورکاٹنے کے انتظامات کئے جائیں اور وٹرنری ڈاکٹر کو جانورچیک کرنے کا پابند کیا جائے۔
تازہ ترین