جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلیوں کو مردم شماری پر تحفظات ہیں، قبائلی پورے ملک میں بکھرے ہوئے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ جہاں ان کی خانہ شماری ہے وہیں مردم شماری ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے نوشہرہ میں جلسے سے خطا ب کرتے ہوئےکہاکہ آج وہ لوگ بھی کرپشن سے پاک سیاست کی بات کررہے ہیں جو خو د بیرونی ایجنڈے پر عمل پیر ا ہیں، اگر جے یوآئی کے حوالے حکومت کردی جائے تو کرپشن خود بخود ختم ہوجائے گی۔