نوابشاہ(بیورورپورٹ)ڈویژنل کمشنر شہید بینظیرآباد ڈاکٹروسیم شمشاد نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی خریداری اور باردانہ کی فراہمی میں چھوٹے کاشتکاروں کو اولیت دی جائے ۔اس سلسلے میں کاشتکاروں و ریونیو افسران پر مشتمل کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر باردانہ کی فراہمی اور دستیابی کا جائزہ لیں گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گندم کی خریداری کو شفاف بنانے اور کاشتکاروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں ڈویژنل سطح پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سطح پر کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے کے لئے کاشتکاروں کے نمائندوں اور ریونیو کے افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر باردانہ کی فراہمی اور دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لینگی انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت دیں کے وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرزسے رابطہ رکھیں ۔ محکمہ خوراک کے خریداری مراکز کو پولیس کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ مختارکار کے دفتر میں کاشتکاروں کو فارم 7اور سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے لئے کاؤنٹر قائم کئے جارہے ہیں۔