• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ مہم کے لئے سکیورٹی مزید سخت

پشاور(سٹی رپورٹر)چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں جاری مردم شماری مہم کیلئے سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور مردم شماری ٹیم کے ساتھ سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ کا پہلا ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ہے جس کے بعد پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلا ع میں جاری مردم شماری مہم کے دوران سیکورٹی مزید ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مردم شماری کرنے والی ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی پر مامو ر اہلکاروں کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 
تازہ ترین