• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرخان بار کے عہدیداروں پرمقدمہ کیخلاف ہائی کورٹ بار کا آج ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)گوجرخان بار کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے خلاف ہائی کورٹ بار راولپنڈی نے آج(بدھ)راولپنڈی ڈویژن بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔بار کے صدر ظفر محمود مغل،نائب صدر بلال رضا،ڈسٹرکٹ بار کے صدر سجاد اکبر عباسی اور جی ایم شاہ نے وکلاء کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ناروا سلوک کے باعث واقعہ پیش آیا۔مقدمہ کی واپسی تک احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین