• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین نادرا نے ناجائز دولت سے بچوں کی ویزا فیس دی، صدقے کے بکرے لئے، ایف آئی اے تحقیقات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نادرااور نیب کے حاضر سروس ڈپٹی چیئرمین امتیازتاجور کیخلاف51 لاکھ روپے خردبوردکے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔وزارت داخلہ کی منظوری کے بعدتحقیقات مکمل کرکے بدعنوانی،  اختیارات سے تجاوزاور کرپشن کی دفعہ 47(2)5 پی سی اے کے تحت درج کی گئی ہے۔تحقیقات کے مطابق سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجورنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئےاکیاون لاکھ روپے نادرافنڈسے ذاتی استعمال میں لاتے ھوئے خوردبردکیے ۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق چئیرمین نے ناجائز طریقے سے بنائ جانے والی رقم سے اپنے بچوں کی ویزہ فیس، صدقے کے بکرے لئے اور رشتے داروں کو مہنگے تحائف دلوائے ہیں۔ 
تازہ ترین