• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی علما ء نے پاکستان میں برے سلوک کی رپورٹس مسترد کردیں

نئی دہلی(جنگ نیوز) پاکستان میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے بھارتی علماء نے پاکستان میں بُرے سلوک کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت واپس پہنچنے کے بعد نئی دہلی کی درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی نے کراچی ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر حراست میں لیے جانے سے متعلق کہا کہ ’ہمارے ساتھ بلکل بھی بُرا سلوک نہیں کیا گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’تفتیش کاروں نے ہمیں کھانے کے لیے بسکٹ پیش کیے اور ہمارے لیے چائے بھی بنائی۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں نے حراست میں لیے جانے والوں سے کہا کہ میں گوشت نہیں کھاتا جس پر مجھے کھانے کے لیے دال پیش کی گئی، ہمیں کسی طرح کی تکلیف نہیں پہنچائی گئی اور وی آئی پی کمروں میں رکھا گیا۔‘سید آصف علی نظامی کا کہنا تھا کہ ’دوران حراست مجھ سے میری اور درگاہ کی تفصیلات معلوم کی گئیں۔‘انہوں نے حراست میں لیے جانے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہر صورت دوبارہ پاکستان جاؤں گا تاکہ امن و محبت کا پیغام پھیلا سکوں۔
تازہ ترین