• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مستردکردیئے

China Rejects Indian Objections For The Cpec
چین نےپاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے ۔ بھارت کو سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر اعتراض ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا ہےکہ بھارت 'ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے کیونکہ سلامتی کونسل کی قرار داد میں تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں تیز کردیں، منصوبے کی سیکورٹی کے لیے ضروری تقاضے پوری کریں ۔

چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت دنیا کے مختلف خطوں میں چھ اقتصادی راہداریاں تعمیر کررہا ہے ، جن میں سی پیک بھی شامل ہے، جس کے لیے چین نے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، جبکہ گوادر پورٹ سے چینی صوبے سنکیانگ تک راہداری تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین