امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی فوج کو آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں کی مدد کیلئے خفیہ مشن کی ہدایت کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشن کے نتیجے میں 10 کروڑ سے زائد بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے سے گزر کر عالمی منڈی تک پہنچا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ 200 سے زائد تجارتی جہاز بحفاظت آبنائے سے گزر چکے ہیں، یہ بڑی کامیابی اس لیے ممکن ہوئی کیونکہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے، ایران کا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج شکست خوردہ اور معیشت تباہ ہو چکی، ایران کا معاملہ ختم ہوگیا۔