کیپ ٹاؤن میرا تھون کو باضابطہ طور پر 8ویں میجر میراتھون کا درجہ مل گیا۔
کیپ ٹاؤن میراتھون، ورلڈ میجر سیریز میں شمولیت حاصل کرنے والی پہلی افریقی میراتھون بن گئی ہے۔
اس سال کیپ ٹاون میراتھون دوڑنے والوں کو عبوری اسٹار میڈل جاری کیا گیا تھا۔ ورلڈ میجر کی باضابطہ تصدیق کے ساتھ عبوری اسٹار کو باضابطہ اسٹار میں تبدیل کردیا گیا۔
کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی ہما رحمٰن کو 8ویں ورلڈ میجر مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے، فیصل شفیع 8 ورلڈ میجر مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ہما رحمٰن پہلی برٹش پاکستانی بن گئیں۔