• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے: صدر ٹرمپ کی سچویشن روم میں کابینہ اراکین سے اہم ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران پر مسلسل دوسرے روز اور مزید سخت حملے کی دھمکی دینے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے سچویشن روم میں کابینہ اراکین اور اہم عہدیداروں سے اہم ملاقات کی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ملاقات میں ایک ایسے آپشن پر بھی غور کیا گیا کہ جس میں ایران پر مختصر مدت میں بڑے حملے کیے جائیں تاکہ ایران مذاکرات پر اپنی پوزیشن کو تبدیل کرے۔

سچویشن روم میٹنگ میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلیف، جوائنٹ چیفس چئیرمین جنرل ڈین کین، وائٹ ہاؤس کے مندوب اسٹیو وٹکوف اور دیگر سینئر اہلکار موجود تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ ٹمپا میں سینٹ کام ہیڈکوارٹر سے ویڈیو لنک پر تھے۔ 

وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اہلکاروں کو بتایا کہ اگر ایران نے ڈیل نہ کی تو سخت حملے کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید