• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اسپاٹ فکسنگ کی مکمل تفتیش کریگی: وزیر داخلہ

Fia Fully Investigate The Spot Fixing Ch Nisar Ali Khan
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اسپاٹ فکسنگ کی مکمل تفتیش کرے گی، اس کے لیے کسی ادارے کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے چوہدری نثار نے کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کیا کہ اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے معاملے میں پی سی بی اور ایف آئی اے میں ٹھنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نجم سیٹھی کے فون آئے تھے، یہ ہدایت کردی ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی پی سی بی اورایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے۔

چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ فکسنگ کی جڑ تک پہنچا جائے، صرف کرکٹر نہیں بلکہ بکیوں کے خلاف بھی تفتیش اور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے بہت سی خبریں گردش کررہی ہیں، ہم سب محب وطن پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان کےامیج کو پہنچنے والے نقصان کا تدارک کیا جائے ،ماضی میں تین کرکٹرز پر پابندی لگی، انہوں نے غیر ملک میں جیل بھی دیکھی۔
تازہ ترین