• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوال نمبر1۔میرے بیٹے نے DAEمکینیکل کیا ہے اس کے کیلئے بہترین ا سپیشلائزیشن کون سی ہو سکتی ہے۔ جس میں اسے آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں۔ (نظر حسین۔لاہور)
جواب:۔DAEمکینیکل کرنے کے بعد وہ انجینئرنگ کے شعبے میں اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے DAEمکینیکل ایک اچھے پرسنٹیج کے ساتھ مکمل کیا ہے تو پاکستان میں سرکاری یا پرائیویٹ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ مکینیکل ایک بہت اچھی فیلڈ ہے اور اس میں آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اگر آپ کے بیٹے کا رجحان مکینیکل کے شعبے میں ہی آگے بڑھنے کا ہے تو وہ بیچلر میں مکینیکل انجینئرنگ کا ہی انتخاب کریں۔
سوال نمبر2۔میں نے BSاکائونٹنگ اور فنانس میں کیا ہے۔ اور ماسٹر ز کیلئے میں Peaceاور Conflict اسٹٹدیز کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ کیا یہ میرے لئے صحیح فیصلہ ہوگا یا مجھے اپنی اسپیشلائزیشن کا انتخاب بدلنا چاہئے۔ (آمنہ جمیل۔اسلام آباد)
جواب: ۔اکائونٹنگ اور فنانس ایک بہترین شعبہ ہے جس کی مانگ پاکستان اور بیرون ملک موجود ہے میں نہیں جانتا کہ آپ اپنی اس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب اس فیلڈ سے ہٹ کر کیوں کر رہی ہیں۔ Peaceاور Conflict اسٹٹدیز ایک بالکل مختلف شعبہ ہے۔ میں یہ چاہوں گا کہ آپ ماسٹرز اکائونٹنگ اور فنانس کے ابھرتے ہوئے مختلف ا سپیشلائزیشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
سوال نمبر3۔میں نے Virtual Universityسے MPAکیا ہے مجھے آگے مزید ا سپیشلائزیشن کے انتخاب کیلئے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ مجھے بتائیں کہ میں HRM،منیجمنٹ،بینکنگ ،فنانس اور مارکیٹنگ میں سے کس ایک کا انتخاب کروں۔ (فیاض علی ۔وہاڑی)
جواب:۔اگر آپ نمبرز میں اچھے ہیں تو بہترین یہ ہے کہ بینکنگ اور فنانس کا انتخاب کریں یا اگر آپ بات چیت میں اچھے ہیں اور آپ کے پاس بہترین سکلز ہیں اپنی بات منوانے یا قائل کرنے کے تو آپ مارکیٹنگ یا HRMکا انتخاب کرسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنا Analysisکرتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ کریں گے۔
سوال نمبر4۔میں نے COMSATسے مکینیکل انجینئرنگ کیا ہےاور اب میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ماسٹرز میں منیجمنٹ کی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں ۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میرے لئے بہتر کیا ہوگا۔ (محمد الیاس۔ ایبٹ آباد)
جواب: ۔مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی ڈگری ایک اچھے CGPAکے ساتھ مکمل کی ہوگی۔ منیجمنٹ کی ڈگری کا انتخاب کرنے سے پہلے میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کچھ وقت کام کا تجربہ حاصل کریں، کوشش کریں کہ آپ کو منیجمنٹ کے شعبے میں ملازمت حاصل ہویا آپ متعلقہ شعبے میں انٹرنشپ کریں اور اس کے بعد آپ ماسٹرز کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔



.
تازہ ترین