• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں قومی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب

National Awards Distribution Ceremony In Quetta
یوم پاکستان کی مناسبت سے تقسیم اعزازات کی تقریب گورنرہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے۔

تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی و دیگر سول و فوجی حکام شریک ہوئے۔

گورنر بلوچستان نےمختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کےاعتراف میں چار شخصیات کو قومی جبکہ 11شخصیات کو صوبائی اعزازات سے نوازا۔

شعبہ تعلیم میں گراں قدرخدمات پر بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات پر بلوچستان کےمعروف سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطاء کیاگیا۔

ریڈیوپاکستان کی پہلی خاتون اناؤنسر کا اعزاز رکھنے والی زینب بلوچ اور معروف ادیب عبدالقیوم بے دار کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

شہزادہ ذوالفقار بلوچستان کے پہلے عامل صحافی ہیں جنہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیاہے، شہزادہ ذوالفقار کا صحافت کا سفر 27سالوں پر محیط رہا ہے۔

انہیں پرنٹ کےساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا کا بھی بھرپور تجربہ حاصل ہے، وہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔
تازہ ترین