گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام 23 مارچ کے سلسلہ میں آرٹ گیلری آرٹس کونسل میں تحریک پاکستان ‘ تکمیل پاکستان اور تحفظ پاکستان پرنمائش ہوئی جس کا افتتاح کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن و چیئرمین گوجرانوالہ آرٹس کونسل محمد آصف نے کیا۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ کے ہمراہ ڈی سی محمد عامر جان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفصہ رانی‘ محمد حلیم خان ریذیڈنٹ ڈایریکٹر آرٹس کونسل‘ رانا منظور حسین اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز اور معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔