گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی، میئر گجرات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز واصف رحمان، سعدیہ مہر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی ودیگر بھی موجود تھے۔