• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں افغان پھل فروش کے قتل کا ڈراپ سین،دوست ہی قاتل نکلا

مردان (نمائندہ جنگ)  مردان پارہوتی میں افغان شہری کے اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا  ہے ،بدقسمت پھل فروش کے پاس40ہزار  کی نقدی اس کے قتل کا سبب بنی ،دوست نے لالچ میں آکر ٹھکانے لگادیا ،اعتراف جرم بھی کرلیا ،پولیس نے مال مسروقہ اور آلہ قتل برآمد کرلیا اس حوالے سے ڈی ایس پی اختراز خان نے ایس ایچ او پار ہوتی مراد خان اور تفتیشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18مارچ 2017 کو افغان مہاجر عبد الخالق ولد شمس الاسلا م حال محب روڈ تاجک آباد میر محمدخان کورونہ کو کسی نے اسلحہ آتشین سے قتل کرکے اس کی لاش پھینک دی تھی اندھا قتل کیس پولیس کے لئے چیلنج بن گئی تھی ڈی پی اومردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایس ایچ او پارہوتی کی قیادت میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیا خفیہ ذرائع اور جدید آلات کی مدد سے مقتول کے افغان  مہاجر دوست اجمل ولد اسد اللہ حال محب روڈ تاجک آباد کو گرفتار کرلیاگیاجس نے دوران تفتیش سچ اگل دیا پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول میرا قریبی دوست تھا اور ہم دونوں ریڑھی پر پھل   فروخت کرتے تھے اس دوران کاروبار میں تیس ہزار روپے مقروض ہوچکا تھا اور وقوعہ کے روز میرے مقتول دوست کے پاس چالیس ہزار روپے نقد ی موجود تھی جس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عبد الخالق کوپار ہوتی  کی مقامی مارکیٹ لے کرجاکر پستول سے فائر کرکے قتل کیا اور اس کے پاس موجود رقم مبلغ چالیس ہزار روپے لیکر موقع سے فرار ہوگیاملزم کی نشاندہی پرپولیس نے آلہ قتل پستول تیس بور اور مالِ مسروقہ رقم مبلغ چالیس ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔
تازہ ترین