• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس کلاس نہ ملنے پر شیوسیناکے رکن پارلیمنٹ کا ایئرلائن عملے پرتشدد

نئی دہلی(جنگ نیوز)مودی دورحکومت میں  بھارت میں ہندوانتہا پسند وں کی زیادتیاں بھی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں‘اس حوالے سے تازہ ترین واقعہ جمعرات کو دہلی ایئرپورٹ پر پیش آیاجب سخت گیر ہندو جماعت شیوسیناکے رکن پارلیمنٹ رویندراگائیکواڈ نے بزنس کلاس کی سیٹ نہ دینے پر ایئرانڈیاکے عملے کے 60سالہ رکن کو تشددکا نشانہ بناڈالا‘ایئرانڈیا نے لوک سبھارکن کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرادی ہے ۔دوسری جانب اپنے کئے پر شرمندہ ہونے کی بجائے گائیکواڈ نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بی جے پی نہیں بلکہ شیوسیناکے رکن ہیں ،اپنی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘میں نے عملے کے رکن کو 25بار چپل سے مارا۔
تازہ ترین