شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)بھکھی پولیس نے جعلی پیر جاوید احمد کو گرفتار کرکے حوالا ت میں بند کردیا ہے جس کیخلاف سیشن کورٹ نے ایک خاتون صفیہ بی بی کی درخواست پر زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا جعلی پیر کا تعلق ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے بتایا گیا ہے جو شیخوپورہ کے علاقہ نواں کوٹ میں آکر تعویز گنڈا کا کام کرتا تھا ۔