• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا میڈیکس کے جائز مسائل پر توجہ دی جائے ‘ شہید بینظیر ہسپتال یونٹ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن شہید بینظیر ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت عرصہ دراز سے پیرا میڈیکس کے مسائل پر سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے حالانکہ پیر میڈیکس محکمہ صحت میں دماغ کی حیثیت رکھتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ پیرا میڈیکس حکومتی سردمہری کے باوجود تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ ہم اضافی مراعات طلب نہیں کر رہے صرف حکومت سے جائز حقوق کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ لانگ مارچ سے قبل پیرا میڈیکس کے تمام جائز مسائل حل کر کے ان کی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ عوامی مفادت میں پیرا میڈیکس کا ساتھ دیں۔
تازہ ترین