ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملتان آمد اورعلامہ حامد سعید کاظمی کی رہائی پر جشن منایا گیا، بلال چوک پرانا شجاع آباد روڈ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، بھنگڑے اور دھمال ڈالی ، اس موقع پرمٹھائی بھی تقسیم کی گئی ،پیپلزپارٹی کی جانب سے ملتان میں آصف زرداری کی ملتان آمد کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے ، اس موقع پر سلیم الرحمان میئونے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ،آصف زرداری کی قیادت میں پارٹی کارکن ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر خواجہ عمران نذیر کاٹھیا، طارق شاد ملک، سعید اختر، سید علی شاہ بخاری، ، ریاض رضیا ، دائود خان ، حاجی طاہر ، مہر شاکر ،حاجی یامین ، ملک ظفر اعوان،حنیف رضا ،مغیث شہزاد بھٹو سمیت دیگرشریک تھے۔