ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ،ہمیں قائداعظم والا پاکستان ڈھونڈ نا ہوگا، پاکستان کے نظریہ اور پاکستان کا تحفظ پوری قوم کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار سابق صدر پاکستان پرویزمشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رفیق خان لغاری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ حکمران لیگ لوٹ کھسوٹ کے نظام کی سرپرست اور کرپشن کنگ ہے آل پاکستان مسلم لیگ قائداعظم والی مسلم لیگ بنے گی اور کرپشن سے پاک پاکستان بنائے گی ۔