ملتان میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے جشن بہاراں کا افتتاح کیا توفضا خوشبوؤں سے معطر ہوگئی ۔
قاسم باغ میں جشن بہاراں پرپھولوں کی نمائش سے رنگوں کی بہارآ گئی،60 سے 70 اقسام کے مختلف اورخوبصورت پھولوں نے ماحول کو دلکش بنا دیا اور ان کی خوشبو نے شہریوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
نمائش میں رکھے لال نیلے پیلے ہرے اور سبز پھول قوس قزاح کا منظر پیش کرنے لگے۔جشن بہاراں کے سلسلے میں پی ایچ اے کی جانب سے قاسم باغ کے علاوہ شہر کے مختلف پارکس اور چوراہوں پر بھی رنگ برنگی پھولوں کے گملے رکھے گئے ہیں، جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔