وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ جو میٹرو کو جنگلا بس کہتے تھے وہ پشاور میں یہی سروس لانے کا سوچ رہے ہیں۔
وزيراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاناما کیس پر جو بھی فیصلہ آئے گا مسلم لیگ ن اورعوام اسے قبول کریں گے، کرپشن کرنے والے سب لوگوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت کا احترام کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی کرنا ہو گا،دکھ ہوتا ہے جب کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ منصوبے کمیشن کے لیے بنائے جاتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ا نسداد تشدد مرکز برائے خواتین سے نہ صرف اب خواتین کو قانونی چارہ جوئی کی سہولت بھی ملے گی بلکہ تشدد یا زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف بھی فراہم کیا جائے گا۔