امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ بینکوں اور کارخانوں کو لوٹ کر رقم لندن اور پاناما میں چھپا رہی ہے۔
مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ماضی میں جتنے الیکشن ہوئے وہ سلیکشن تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیسے کے زور پر نام نہاد اشرافیہ کے افراد سینیٹ اور اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں،آئندہ الیکشن میں دھاندلی کا راستہ نہ روکا گیا تو عوام سڑکوں پر آئیں گے ۔