لندن (جنگ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آ گئے،انہوں نےفریال مخدوم کو اپنے خاندان کی سب سے ذہین فرد قرار دے دیا۔عامر خان نے اپنی بیوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے کاروباری معاملات سے اپنے والد ،دوست اور ایک قریبی عزیز کو الگ کرنے سے متعلق کھل کر بات کیں، اور کہا کہ وہ اپنے والدین کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کیا،انہوں نے اب بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑامگر اب وہ اپنی فیملی کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔