شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نئی آبادی ارائیانوالہ میں محنت کش افتخار حسین کے گھرمیں محلہ کا نوجوان پستول سے مسلح ہوکر داخل ہوگیا اور اسکی بیٹی (ن) کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے افتخارحسین کی طرف سے تحریری درخواست دینے کے باوجود ملزم کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا جس پر افتخارحسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پولیس کیخلاف پٹیشن دائر کردی ہے جس پر فاضل جج نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن سے کمنٹس طلب کرلیے ہیں۔