گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ شہر کی فروٹ منڈی میں غیر ملکی پھلوں کی بھرمار سیب کی درآمدگی سب سے وافر مقدار میں ہونے لگی غیر ملکی سیب کی در آمدگی سے پاکستانی سیب کی قیمتوں میں استحکام آگیا جن ملکوں کا سیب اس قت گوجرانوالہ کی فروٹ منڈی میں سب سے زیادہ پایاجارہا ہے ان میں چائنہ ، ترکی ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ممالک شامل ہیں یہ غیر ملکی سیب 250روپے سے لیکر 350روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ان غیر ملکی سیب کے قیمتوں کے مقابلے میں پاکستانی سیب 120روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے سیب کے بعد دوسرے نمبر پر پائل ایپل ہے جسے سری لنکا سے درآمد کیا جارہا ہے ناشپاتی چائنہ کی اور کیوی فروٹ ایران کا اور ترکی کا سرخ انار شہریوں کے دلوں کو مضبوط کر رہا ہے۔