گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنی تحریک کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر محمد طارق علی قادری کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران ضلعی رابطہ کمیٹی سجاد حیدر،صداقت رضوی،سٹی صدر قلعہ دیدار سنگھ رانا ابوبکر ،عامر منہاس ،رانا عثمان،مولانا ناصر حسین نقشبندی سمیت علماء اہلسنت نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر صاحبزادہ محمد آصف معصومی کو سنی تحریک گوجرانوالہ سٹی کا صدر نامزد کیا گیا وہ سٹی کی حدود میں تمام یونین کونسلز کی سطح پر تنظیم سازی کا کام سر انجام دیں گے ۔