تلہار(نامہ نگار) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ اگر انہیں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا علم ہوتا تو ان سے بدلہ ضرور لیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہار سٹی پریس کلب کے صدر حاجی خان لاشاری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزا نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا۔ بینظیر کے قاتلوں کے بارے میں اللہ ہی جانتا ہے مجھے پتہ چلتا تو بدلہ ضرور لیتا جس قاتل کا نام لیا گیا ہے وہ بے نظیر کے قتل سے پہلے ساؤتھ افریقہ میں مارا جا چکا تھا۔