• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو فیصلے چوراہوں میں ہونگے، سراج الحق

لاہور،چارسدہ(نمائندہ خصوصی،ما نیٹر نگ سیل) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر قوم کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملا تو فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر ہوں گے۔ احتساب ہوگیا تو ایوانوں میں بیٹھنے والے جیلوں میں نظر آئیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بات چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سراج الحق  نے کہا کہ کہ پاکستانی قوم نے سیکولر اور لبرل ازم کے لیے قربانیاں نہیں دیں تھیں، جو لوگ یہ چاہتے ہیں وہ کسی اور ملک چلے جائیں۔ عوام اسلامی انقلاب کی راہ دیکھ چکےہیں۔ووٹ غریب عوام کا ایٹم بم ہے جسے وہ اپنے حقوق کے لیے استعمال کریں۔مستقبل کے پاکستان میں لٹیروں اور جاگیرداروں کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ اس موقع پر علما کرام، وکلا سمیت عمائدین کی بڑی تعداد میں جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا۔
تازہ ترین