• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘مزید نو ارب 25کروڑروپے سمیٹنے میں کامیاب

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فینٹسی لائیو اینیمیٹیڈ فلم’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘نے مزید نو ارب 25کروڑ روپے کما کر اپنی دھاک اب تک برقرار رکھی ہوئی ہے۔ہدایتکاربِل کونڈن کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ اور ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ایما واٹسن نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کو بچانے کیلئے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں جاتی ہے جہاں اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ نہایت نرم دل ہے تاہم کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے جب خوبصورت لڑکی بد صورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے ۔ نئی سائنس فکشن فلم پاور رینجرزنے ریلیز کی ابتدائی تین دِنوں میں چار ارب 25کروڑ روپے کما کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جس کی کہانی غیر معمولی قوتوں کے حامل پانچ نوجوانوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو کرۂ ارض کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے ایک ساتھ نکلتے ہیں ۔باکس آفس پر اس ہفتے تیسرا نمبر کانگ؛ دی اسکل آئی لینڈ کا ہے جس نے اس ہفتے صرف ایک ارب 52کروڑ روپے ہی کمائے ۔فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک دیوہیکل گوریلے پر مبنی ہے جوپراسرار جنگلات میں رہتا ہے ۔
تازہ ترین