• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ خاص بہت جلد آنے والا ہے ،ٹائیگر شروف

ممبئی(ایجنسیاں)بولی وڈ کے معروف اداکار و باغی ایکٹر ٹائیگر شروف نے حالیہ فوٹو شوٹ کے حوالے سے ٹویٹر پر تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کچھ خاص بہت جلد آنے والا ہے " ۔ان کا فوٹو شوٹ فوٹو گرافر اویناش گوواریکر نے کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق باغی ایکٹر ٹائیگر شروف نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کے حوالے سے ٹویٹر پر تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کچھ خاص بہت جلد آنے والا ہے " ۔ٹائیگر شروف مقامی ٹرین پر سفر کے حوالے سے ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ،ان کا فوٹو شوٹ فوٹوگرافر اویناش گوواریکر نے کیا ہے جس میں وہ بہت اچھے لگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹرین میں مسافروں نے بہت تعاون کیا ہم سب کو اکثرٹرین کا سفر کرنا چاہئے "۔ ٹائیگر شروف اپنی فلم" منا مائیکل" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ دیشا پٹانی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 7 جولائی کو نمائش کے کئے پیش کی جائے گی ۔
تازہ ترین