• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی ازم کو فروغ دے کر فسادیوں کا قلع قمع کیا جائے،امام حفیظ الرحمٰن

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) عصر حاضر میں فسادیوں کا قلع قمع کرنے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سدباب کیلئے صوفی ازم اور روحانیت کو فروغ دیکر مستفید ہوا جا سکتا ہے بہترین تعلیم کےساتھ تربیت کا ہونا ازحد ضروری ہے اس سلسلہ میں جامع رضویہ دارالعلوم راولپنڈی کا بنیادی اور اہم کرداررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم العلماء برطانیہ کے ناظم اعلیٰ امام حفیظ الرحمٰن چشتی کی قیادت میں ستر سے زائد علماء اکرم نے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انٹرنیشنل مسلم فورم کے چیئرمین صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، السنۃ والصوفیا انٹرنیشنل کے چیئرمین پیر محمد عمران ابدالی، صاحبزادہ حسنین ابدالی، امام اشفاق حافظ دانیال سمیت دیگر نے بھی میڈیا سے گفتگو میں حصہ لیا۔ امام حفیظ الرحمٰن چشتی نے مزید کہا کہ جامعہ رضویہ ضیاء العلوم جامع آمنہ ضیاء اللبنات کے بانی، استادالعلماء شیخ الحدیث علامہ پیر حسین الدین شاہ گزشتہ نصف صدی سے علمی میدان میں سرگرم ہیں۔ صرف برطانیہ میں حضرت پیر حسین الدین شاہ کے شاگردوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے جو مختلف مساجد اور اداروں میں امامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آج سے پچاس برس قبل جن اداروں کی بنیاد رکھی گئی آج شجرسایہ دار بن چکا ہے اور لاتعداد طلبہ و طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ اسلامیہ گرلز کالج اسلام آباد کی سلور جوبلی تقریبات کا سلسلہ 31مارچ جمعہ سے اتوار تک جاری رہے گا۔ برطانیہ بھر سے علماء کرام و مشائخ عظام اور دیگر نے حضرت شیخ الحدیث کو اس تاریخی موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہے۔ ان مذہبی شخصیات میں مفتی گل رحمٰن قادری، حضرت پیر سلطان نیازالحسن قادری، صاحبزادہ نورالعارفین، صاحبزادہ ظہیرالدین، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ شاہد احمد نعیمی، صاحبزادہ پیر طیب الرحمٰن قادری، صاحبزادہ مصباح المالک لقمانوی و دیگر شامل ہیں۔ آخر میں لندن ویسٹ منسٹر دہشت گردی کی سخت مذمت کی گئی۔ برطانیہ و پاکستانی کی سلامتی اور استقامت کے لئے دعائیں کی گئی۔
تازہ ترین