• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ہجویری ٹرسٹ کے زیراہتمام لندن حملے کیخلاف مذمتی اجلاس آج ہوگا

برمنگھم (نمائندہ جنگ) علی ہجویری ٹرسٹ برطانیہ کے زیراہتمام لندن ویسٹ منسٹر پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے مذمتی اجلاس آج (منگل) شام سات بجے زیر صدارت صاحبزادہ پیر نیاز الحسن قادری منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سید ظفر اللہ شاہ، پیر محمد عمران ابدالی، علامہ محمد امین مدنی، سید مقصود علی شاہ اور دیگر علما کرام شرکت کریں گے، جبکہ سرپرستی صاحبزادہ محمد رفیق چشتی کریں گے۔ نظامت محمد ایوب ایم بی ای، جبکہ تلاوت حافظ محمد یعقوب و قاری امین نقشبندی کریں گے۔ نعت خواں محمد شاہین سلطانی قادری، قاری تنویر اقبال قادری، حافظ محمد قاسم چشتی، صاحبزادہ حسنین ابدالی، دانیال ابدالی بھی شریک ہوں گے۔
تازہ ترین