• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں روزنامہ جنگ کے توسط سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مکرمی! ماحول کو سازگار اور صحت افزا بنانے کے سلسلہ میں درخت بنیادی کردار ادا کرتے ہیں تاہم انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں انتہائی خوبصورت اور سایہ دار درخت کی بعض سماج دشمن عناصر نے محض اپنے کبوتر بازی کے شوق میں بے رحمی کے ساتھ کانٹ چھانٹ کرکے ان درختوں کا حسن اور علاقہ کی خوبصورتی ختم کردی ہے جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ متعلقہ اداروں کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرواتے ہوئے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتاخیر تادیبی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ آئندہ کسی کو یہ عمل کرنے کی جرأت نہ ہو۔ امید ہے کہ اس سلسلے میں فوری و مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔
(واصف خان۔ ڈیفنس )

.
تازہ ترین